28 دسمبر 2014 - 09:35
پابندیاں بحران کے حل میں ممد و معاون نہیں ہوں گي

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں اور سائبر وار مشرقی یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں دے گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے دن ایک بیان جاری کیا جس میں آیا ہے کہ یوکرین کے واقعات کا ذمےدار روس کو قرار دینے ، یکطرفہ پابندیاں لگانے  اور بعض یورپی ممالک سے روس کے خلاف علانیہ طور پر سائبر وار شروع کۓ جانے سے یورکرین کے بحران کے حل میں مدد نہیں ملے گی۔ اس بیان میں ایک بار پھر یوکرین میں پائیدار امن کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی گئي ہے اور کہا گيا ہےکہ یوکرین میں اس طرح امن قائم ہونا چاہۓ کہ اس ملک کے حکومتی نظام کی وجہ سے تمام لوگ امن و سکون محسوس کریں ۔ دریں اثناء پروگرام کے مطابق آج بلاروس کے دارالحکومت مینسک میں یوکرین کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات ہونا تھے جو فریقین کی جانب سے کوئی وجہ بتائے بغیر منسوخ کردیۓ گۓ ہیں۔   

.......

/169